پی ایس ایل کے تمام میچز کھیلے بغیر کسی کو فاتح قرار دینا درست نہیں، عاقب جاوید

Aqib Javed

Aqib Javed

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور قلندر کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز اور سابق ٹیسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں، پی ایس ایل کے تمام میچز مکمل ہوں، کسی ایک ٹیم کو بغیر کھیلے فاتح قرار دینے کے حق میں نہیں۔

ویڈیو لنک کے ذریعے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہپاکستان کو میچ فکسنگ پر کھلاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوں گے، یہ سوچ غلط ہے کہ کھلاڑیوں پر پابندی لگ گئی تو ہمارے پاس اور آپشنز نہیں۔

سابق بالر نے کہا کہ ہمیں بہت پہلے ہی فکسنگ کے خلاف قوانین بنانے چاہیے تھے، پاکستانی کرکٹز بڑی تعداد میں رپورٹ ہوئے، کھلاڑیوں کے ساتھ انہیں اکسانے والوں کو پکڑنا بھی ضروری ہے، فاسٹ بولر محمد عامر نے جو کام انگلینڈ میں کیا، پاکستان میں کرتا تو جیل کی سزا ہوتی، فکسنگ میں سزا یافتہ کھلاڑیوں کو بالکل نہیں کھلانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 92 میں جیتے تو ہار پہنائے گئے، 96 میں اسی عوام نے بھرپور تنقید کی بھی کی، اگر کرکٹرز سے فٹنس کا مطالبہ کرنا ہے تو ان کو معیار کا برقرار رکھنے کے لیے معاوضہ بھی ادا ہونا چاہیے، مختلف ممالک کی ٹی ٹوئنٹی فرنچائز ٹیموں کے درمیان مقابلے ہونا ضروری ہیں۔