پی ٹی آئی کا عظمیٰ کاردار کو پنجاب اسمبلی کی رکینت سے مستعفی ہونے کا حکم

Uzma Kardar

Uzma Kardar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتساب کمیٹی نے رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے ساتھ انہیں اسمبلی نشست سے بھی مستعفی ہونے کا حکم دیا ہے۔

احتساب کمیٹی نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عظمیٰ کاردار نے سینیئر پارٹی رہنماؤں کے خلاف گفتگو کی اور پارٹی آئین کی سنگین خلاف ورزی کی۔

پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے عظمیٰ کاردارکو پنجاب اسمبلی کی رکینت سے بھی فوری استعفےکا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی خاتون اول کے حوالے سے گفتگو پر مبنی ٹیلی فونک گفتگو لیک ہونے پر انہیں حکومتِ پنجاب کے ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

بعدازاں پی ٹی آئی کی کمیٹی برائے نظم و احتساب نے عظمیٰ کاردار کی پارٹی رکنیت بھی ختم کردی تھی جس کے خلاف انہوں نے کمیٹی میں اپیل دائر کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پارٹی کے لیے خون پسینہ دیا ہے اور پارٹی کے ساتھ ہوں، آڈیولیک کی سازش میرے خلاف ہوئی ہے۔