تحریک انصاف کے رہنماء سمیر میر شیخ کا لیاری کے مختلف علاقوں کا دورہ

Visit

Visit

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنماء سمیر میر شیخ کا کوئلہ گودام لیاری کا دورہ، چند روز قبل زمین بوس ہونے والی بلڈنگ کے متاثرین سے ملاقات ، جائے حادثہ کے اطراف مختلف بلڈنگوں کا بھی دورہ کیا، لیاری کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے بوسیدہ نظام اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار گلیوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہر ہفتے بلڈنگز گرنے کے واقعات ہورہے ہیں اور جانی نقصان ہورہے ہیں ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے لوگ قبضہ مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کہ اور رشوت لیکر ناجائز تجاوزات اور بنا کسی احتیاطی تدابیر اور نقشے کے بلڈنگز بنواتے ہیں ،آج تک جتنی بھی بلڈنگز کراچی میں گری ہیں ان سب کی ذمہ داری ایس بی سی اے پر عائد ہوتی ہے ،ان خیالات کا ا ظہا ر انہوں نے میڈیاسے بات چیت کے دوران کیا، سمیر میر شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کی عوام کے لیئے مصیبت بن گئی ہے جس سے چھٹکارا اب بہت ضروری ہوگیا ہے۔

صوبائی حکومت نے صوبے کی عوام کو کچھ نہیں دینا ،کراچی کے قدیم ترین علاقے لیاری نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیئے لیکن پیپلز پارٹی نے لیاری کو کچھ نہیں دیا، سیوریج کا نظام مکمل تباہ ہے گلیوں میں گندہ پانی اور کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں آج کے جدید دور میں بھی لیاری کے لوگ زندگی کی بنیاد ی سہولتوں سے محروم ہیں ، ان کے پاس پینے کا صاف پانی نہیں ہے ، لیاری میں سرکاری اسکول کے ساتھ بوسیدہ اور تباہ بلڈنگ ہے جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے لیکن سندھ حکومت انتظار کرتی ہے کہ کوئی حادثہ ہو لوگوں کی جان جائے تو یہ لوگ اپنی گندی سیاست چمکائیں ، انہوں نے کہا کہ لیاری میں کوئلہ گودام میں ہونے والے واقعے سے قبل بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں بلڈنگز گرنے کے واقعات دیکھنے کو ملے لیکن سندھ حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی ، نہ توسندھ حکومت کے کسی وزیر نے متاثرین کی داد رسی کی اور نہ ہی ناجائز تجاوزات سمیت غیرقانونی بلڈنگز کی تعمیرات کا سلسلہ رکا ہے، سندھ حکومت کے تمام ادارے مکمل کرپٹ ہیں اور افسران رشوت خور اور بے ایمان ہیں جن کی رشوت خوری کی وجہ سے معصوم لوگوں کا جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے۔