پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے قافلے کا ڈنڈا بردار افراد سے سامنا

 Saifullah Abro Caravan

Saifullah Abro Caravan

نو ڈیرو (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے قافلے کا ڈنڈا بردار افراد سے سامنا ہو گیا۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا قافلہ رتو ڈیرو سے نو ڈیرو جا رہا تھا۔ اس واقعے کیخلاف سیف اللہ ابڑو اور کارکنوں نے نوڈیرو تھانے کے باہر احتجاج کیا۔

اس حوالے سے سیف اللہ ابڑو نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے حملے کی کوشش کی جو بزدلانہ ہے اور غنڈہ گردی ہے۔

سیف اللہ ابڑو نے یہ بھی کہا کہ پولیس کا حملہ آوروں کیخلاف کارروائی سے گریز تشویشناک ہے۔

اس معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ سیف اللہ ابڑو سے بات کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے انکار کر دیا، سیف اللہ ابڑو صرف ایس ایس پی یا ڈی آئی جی سے بات کرنے پر بضد ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ نوڈیرو تھانے کی حدود میں ہوا ہی نہیں۔