پی ٹی آئی یوتھ ونگ پنجاب کے صدر پر مبینہ قاتلانہ حملہ

Gulraiz Iqbal

Gulraiz Iqbal

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) جوہر ٹاؤن میں نامعلوم افراد پی ٹی آئی یوتھ ونگ پنجاب کے صدر گلریز اقبال کی موجودگی کے وقت ریسٹورنٹ پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

پی ٹی آئی یوتھ ونگ پنجاب کے صدر گلریز اقبال کے مطابق 20 حملہ آوروں نے پیر کی رات ایک ریسٹورنٹ پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ وہاں دوستوں کے ہمراہ کھانا کھا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے ڈنڈوں سے بھی توڑ پھوڑ کی جب کہ ملزمان ان پر قاتلانہ حملہ کرکے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے اب تک مقدمہ درج کیا اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ گلریز اقبال کی درخواست مل چکی ہے لیکن وہ مقدمہ درج نہیں کروا رہے، ملزمان کو نامزد کرنے کے لیے سی سی ٹی وی تلاش کر رہے ہیں۔