fbpx

پبلک سروس کمیشن کا اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ کے انعقاد کا اعلامیہ جاری

Public Service Commission

Public Service Commission

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا نے اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ کے انعقاد کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

صوبائی حکومت نے کالجوں میں اساتذہ کی بھرتی کےلیے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے قابلیت کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل پبلک سروس کمیشن نے امیدواروں کی بھرتی اکیڈمک نمبروں کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم امیدواروں کی جانب سے ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے احتجاج بھی کیا تھا۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے کالجوں میں 19سو اساتذہ کی بھرتی کا اعلان کیا تھا۔