پنجاب کا بجٹ پاکستان تحریک انصاف کے منشور اور عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا بھر پور عکاس ہے۔ حاجی بشارت علی

Haji Basharat Ali

Haji Basharat Ali

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما اور چئیرمین کا ہنہ حاجی بشارت علی نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ پاکستان تحریک انصاف کے منشور اور عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا بھر پور عکاس ہے۔ پنجاب احساس پروگرام ,باہمت بزرگ پروگرام, اور معذور افراد کے لئے ہم قدم پروگرام کے لئے خطیررقم مختص کی گئی ہے جس کے تحت دو لاکھ سے زیادہ افراد کو ماہانہ مالی امداد مہیا کی جائے گی۔حاجی بشارت نے کہا کہ بیواں اور یتیم بچوں کی کفالت کے لیے سرپرست پروگرام,خواجہ سراں کے لیے مساوات پروگرام, اتیزاب گردی کا شکار افراد کی بحالی کے لیے نئی زندگی پروگرام کا اجرا کر کے تحریک انصاف کی حکومت نے معاشرے کے محروم طبقات کو ایک خوشگوار زندگی کی نوید سنائی ہے۔

موجودہ معاشی صورتحال میں اس سے بہتر ین بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا۔صوبائی بجٹ کے حوالے سے جاری اپنے بیان میںحاجی بشارت نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں نوجوانوں کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کر کے حکومت نے اپنی ترجیحات واضح کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے پنجاب یوتھ پیکج, ایجوکیشن, سکلز ڈویلپمنٹ, سپورٹس, نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں مختلف پروگرام متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی ہے جن کے تحت نوجوانوں کو روزگار اور فنی تربیت کی فراہمی کے ذریعے ملکی ترقی اور خوشحالی میں فعال کردار دار ادا کرنیکے قابل بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس مد میں ٹیوٹا کا ہنر مند نوجوان پروگرام اور پنجاب سمال انڈسٹریز کا بلا سود قرضوں کا پروگرام لائق تحسین ہیں۔چئیرمین کاہنہ نے کہا کہ پنجاب میں جامع پالیسی کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کا قیام ایک مستحسن فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ پسماندہ اور محروم طبقات کے حقوق کے تحفظ کا آئینہ دار ہے۔

یونین کونسل 247لاہور
uc247lahore@gmail.com
lahore