fbpx

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پولیس میں 10 ہزار نئی بھرتیوں کا اعلان

Police

Police

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب حکومت نے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے کا پروگرام بنا لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے کا پروگرام بنایا ہے اور پہلے مرحلے میں ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جلد ساہیوال آکر یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کا افتتاح کریں گے جبکہ ساہیوال میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ پولیس میں 10 ہزار بھرتیاں کررہے ہیں، پولیس کو 650 نئی گاڑیاں فراہم کی ہیں، ڈھائی سال میں 13 صنعتی زون نئے بنانےجا رہے ہیں اور تمام ترقیاتی منصوبوں کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے۔