پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج، پروازیں منسوخ، موٹر ویز بند

Fog

Fog

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ متعدد موٹر ویز کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

دھند کے باعث لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر ہونے کے باعث کئی پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں جبکہ بیشتر تاخیر کا شکار ہیں۔

اسی طرح موٹر وے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں تک، موٹر وے ایم تھری لاہور سے سمندری تک اور موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔

قومی شاہراہ پر ٹھوکر، چوہنگ، مراکہ، شام کی بھٹیاں میں بھی شدید دھند کے باعث حد نگاہ 10 میٹر رہ گئی ہے۔

ادھر گوجرانوالہ میں نوکھر کے قریب دھند کے باعث پک اپ الٹنے سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔