پنجاب: کورونا کے باعث 6 اضلاع کی مارکیٹوں کے اوقات میں تبدیلی

Markets

Markets

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے 6 اضلاع کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے ترجمان کے مطابق 6 اضلاع میں لاک ڈاؤن آرڈرز میں ترمیم مقامی ضرورت کےپیش نظرکی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی، جہلم، شیخوپورہ، چنیوٹ، خانیوال اور ڈیرہ غازی خان میں مارکیٹیں اب جمعے اور ہفتے کو بند رہیں گی جب کہ تاجر اتوار کو معمول کے مطابق کاروبار کرسکیں گے تاہم مارکیٹیں شام 6 بجے ہی بند ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق صوبے بھر کی مارکیٹوں میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے لہٰذا عوام انتہائی ضرورت کے تحت گھروں سےماسک پہن کر نکلیں۔