fbpx

پنجاب میں کورونا مریضوں کیلئے بلا اجازت پلازما ٹرانس فیوژن پر پابندی عائد

Plasma

Plasma

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن نے کورونا مریضوں کیلئے بلا اجازت پلازما ٹرانس فیوژن پر پابندی عائد کر دی۔

ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق کچھ سرکاری اور غیر سرکاری اسپتال جو پلازما ٹرائل کیلئے رجسٹرڈ نہیں تھے انہوں نے خلافِ ضابطہ پلازما ٹرانسفیوژن کیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ پلازما کلینیکل ٹرائل صرف وہ اسپتال کرسکتے ہیں جنہیں کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے اجازت دے رکھی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ خلافِ ضابطہ پلازما تجویز اورٹرانسفیوزکرنے پر کارروائی ہوگی، ورونا مریضوں کے لیے پلازما ٹرانسفیوژن کے کلینیکل ٹرائلز جاری ہیں اور ان کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔