پنجاب میں کورونا ٹیسٹنگ کٹس میں کمی کی شکایات

Corona Testing Kits

Corona Testing Kits

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا ٹیسٹنگ کٹس کی تعداد میں کمی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کٹس میں کمی کے باعث کورونا ٹیسٹوں کی تعداد میں کمی آگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتے سے کورونا کٹس کی نئی سپلائی نہیں آئی جس کے باعث سرکاری اسپتالوں میں داخل کورونا مریضوں کے ٹیسٹ بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 41600 سے زائد ہو چکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 18590 ہو گئی ہے۔