پنجاب میں کورونا ویکسین نا لگوانے والوں کا سرکاری دفاتر میں داخلہ بند

Corona Vaccination Center

Corona Vaccination Center

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت پنجاب نے کورونا ویکسی نیشن نا کروانے والوں کا سرکاری دفاتر میں داخلہ بند کر دیا۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق کورونا ویکسین نا لگوانے والے وزیراعلیٰ آفس اور سول سیکرٹریٹ سمیت کسی بھی سرکاری دفتر میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر میں صرف ان لوگوں کو آنے کی اجازت ہو گی جن کے پاس کورونا ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ ہو گا۔