پنجاب، ایک روز میں 61 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی

Corona Vaccination

Corona Vaccination

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک روز کے دوران 61 ہزار افراد کو کورونا ویکیسن لگائی گئی۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت روزانہ 80 ہزار لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف پورا کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں 61 ہزار لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے یکم مئی کو بھی ویکسی نیشن سینٹرز پر ویکسین لگانے کا عمل جاری رہے گا۔