پنجاب میں ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا، 5 نئے کیس رپورٹ

Dengue Case

Dengue Case

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کیسز نے سراٹھانا شروع کر دیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 4 کیس لاہور میں اورایک مریض راولپنڈی سے رپورٹ ہوا ہے۔ رواں سال اب تک لاہور میں 252 جبکہ صوبہ بھر سے 314 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ اس وقت پنجاب بھر میں 13 مریض زیر علاج ہیں جن میں 7 لاہور میں ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 273079 ان ڈور مقامات اور 68153 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا گیا اور 811 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔