پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار

Fog

Fog

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا سلسہ جاری ہے جس کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ اور خانیوال سے ملتان موٹروے بھی بند کر دی گئی جبکہ موٹر وے ایم 3 کو لاہور سے عبد الحکیم اور سمندری تک بند کر دیا گیا ہے۔

ادھر قومی شاہراہ پر مانگا منڈی، دینہ ناتھ، پھول نگر، جمبر، پتوکی اور حبیب آ باد میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے، ان علاقوں میں حد نگاہ 100میٹر ہے۔

ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ ڈرائیور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔