پنجاب: مختلف شہروں میں دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر

Fog

Fog

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے۔ شکرگڑھ اور گردونواح میں دھند کے باعث نارووال روڈ پر حد نگاہ 20 میٹر رہ گئی جس سے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا جب کہ پہاڑوں پربرفباری کا بھی امکان ہے۔

علاوہ ازیں جانب کراچی میں 21 دسمبر کی صبح 6 بجے درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔