پنجاب کے بعض اضلاع اور کے پی میں اسکول کالجز کھل گئے

School

School

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کی تیاری کے لیے تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو ایک دن میں 50 فیصد طلبہ کو بلانے کی اجازت ہوگی، 7 جون سے پہلے دیگر جماعتوں کے طلبہ کے اسکول آنے پر پابندی ہوگی۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی آج سے دسویں اور بارہویں جماعت کی کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے۔

علاوہ ازیں کوئٹہ کے تمام سرکاری ونجی اسکولز ،کالجز اور ٹیکنیکل تعلیمی ادارے بھی آج سے کھول دیے گئے ہیں، اسکولوں میں ایس او پیز پرمکمل عمل درآمد یقینی بنا نے کی ہدایت کی گئی ہے۔