پنجاب کے 13 اضلاع میں آٹھویں تک اسکولز عید تک بند رکھنے کا اعلان

School

School

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب کے 13 اضلاع میں پہلی سےآٹھویں کی کلاسیں عیدالفطرتک بند رہیں گی۔

پنجاب میں کورونا کی موجودہ صورتحال میں تعلیمی اداروں بند کرنے کے حوالے سے اجلاس کے بعد مراد راس نے کہا کہ کورونا سے زیادہ متاثرہ صوبے کے 13 اضلاع یعنی لاہور، راولپنڈی، گجرات،گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،رحیم یارخان، ڈی جی خان اور شیخوپورہ میں پہلی سے آٹھویں تک اسکولز عید الفطر تک بند رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ 13 اضلاع میں 19 اپریل سے نویں تا بارہویں کی کلاسیں پیر-جمعرات ہوں گی جب کہ پنجاب میں نویں تا بارہویں اور اے او لیول کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ آج کے فیصلوں پر نظرثانی کےلیے اجلاس دو ہفتوں بعد ہو گا۔