پنجاب: 16 اضلاع میں اسکول کھولنے کا اعلان

Schools

Schools

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب حکومت نے 5 فیصد سے کم کورونا کیسز والے 16 اضلاع میں 24 مئی سے سرکاری و نجی اسکول کھولنے کا اعلان کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں 24 مئی سے 16 اضلاع میں کورونا ایس اوپیز کی پابندی کے ساتھ تمام سرکاری اور نجی اسکول کھل جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان اضلاع میں بہاولنگر، چکوال، چنیوٹ، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، قصور، منڈی بہاوالدین، ننکانہ صاحب، نارووال، پاکپتن، راجن پور، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور وہاڑی شامل ہیں جب کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں اسکولز بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ان اضلاع میں ہفتے میں 4 روز اسکول کھلیں گے اور ایک طالب علم 2 روزکےلیے اسکول آئے گا۔