پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

School

School

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تمام سرکاری و نجی اسکول 20 دسمبر سے 5 جنوری تک بند رہیں گے۔

دوسری جانب ڈویژنل صدر راولپنڈی پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ زائد چھٹیوں سے بچوں کی پڑھائی متاثر ہوگی، میٹرک کے سالانہ امتحانات مارچ میں ہی لیے جائیں۔