پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 ، ایم 3 اور ایم 11 بند

Fog

Fog

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب کے میدانی علاقوں میں پھر دھند چھا گئی ہے ، موٹر وے ایم 2، 3 اور ایم 11 کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 3 کو لاہور سے جڑانوالہ تک ، موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ تک اور ایم 11 کو لاہور سے سیالکوٹ تک بند کر دیا گیا ہے ۔

ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ موٹر ویز مسافروں کی حفاظت کیلئے بند کی گئی ہیں ، ڈرائیور حضرات دھند میں رفتار کم اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ، کسی مشکل کی صورت میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔