پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 اور ایم 3 بند

Fog

Fog

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث موٹر وے ایم 3 لاہور سے سمندری تک جبکہ موٹر وے ایم 2 لاہور سے لیہ تک بند کر دی گئی ہیں۔

لاہور میں بھی علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہے جبکہ گوجرانوالا، گجرات اور سیالکوٹ میں دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات غیر ضروری طور پر سفر سے گریز کریں اور اگر ضروری ہو تو سفر کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال ضرور کریں۔