پنجاب میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 10 فیصد بڑھانے کی تجویز

Government Employees

Government Employees

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب کے نئے مالی سال کے متوقع خدوخال حاصل کرلیے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کا 2600 ارب سے زائد کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا جو ٹیکس فری ہوگا جب کہ ترقیاتی بجٹ کا حجم 560 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ کی مد میں گزشتہ برس کی نسبت 60 فیصد اضافہ کیاگیا ہے اور رواں سال ساڑھے 5 ہزار ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافےکی تجویز دی گئی ہے اور سیلز ٹیکس کی مد میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کی تجویز ہے جس سے بجٹ میں عوام کو 50 ارب روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مزید 6 شعبوں میں ٹیکس ریلیف دینے کی تجویز ہے اور ریسٹورینٹس میں کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کرنے والوں کو رعایت ملنے کا امکان ہے۔