پنجاب حکومت کا 15 جنوری تک لاہور کو کوڑے سے مکمل پاک کرنے کا اعلان

Piles of Rubbish

Piles of Rubbish

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت پنجاب نے 15 جنوری تک لاہور کو کوڑے کرکٹ سے مکمل پاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ 15 جنوری کی رات انشاء اللہ لاہور میں زیرو ویسٹ کا ہدف حاصل کرلیا جائےگا، لاہور کو صاف اور خوبصورت بنا دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوڑا اٹھانے والی خراب مشینری کو فنکشنل کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں، 15 جنوری کی شب شہر میں کوڑے کے ڈھیر دکھائی نہیں دیں گے۔