پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی بے قابو

Dengue Patients

Dengue Patients

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی بے قابو ہوتا جا رہا ہے اور اس وقت اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 500 کے قریب ہو گئی ہے۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 109 نئے ڈینگی کے متاٹرہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2614 ہوگئی ہے، پشاور میں 57 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی ہے، نئے کیسز کے بعد صرف پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1527 ہو گئی ہے۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق اسپتالوں میں 400 کے قریب مریض زیرعلاج ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 96 مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے، ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو میں 2، بنوں اور بٹگرام میں 3 , 3, بونیر میں 1 جب کہ چارسدہ کے اسپتال میں 2 نئے مریض لائے گئے۔