پنجاب میں مزدور کی کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے کرنے کا اعلان

Usman Bazdar

Usman Bazdar

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدور کی کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔

یوم مئی کی مناسبت سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور، ننکانہ صاحب اور ملتان میں محنت کشوں کو 1296 فلیٹس بھی الاٹ کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب تحریک انصاف کی حکومت کا محنت کشوں کے لیے تحفہ ہے۔