پنجاب: لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری اوقات کم کرنے پر تاجر سراپا احتجاج

Punjab lockdown

Punjab lockdown

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں اور کاروبار کے اوقات کم کیے جانے پر تاجر سراپا احتجاج ہیں۔

راولپنڈی کی مرکزی تنظیم تاجران نے حکومتی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کو معاشی قتل قرار دیا ہے۔

ادھر ریسٹورینٹس کی بندش کے خلاف آل پاکستان ریسٹورینٹس ایسوسی ایشن نےلاہور میں احتجاج کیا۔

دوسری جانب ملتان کی مرکزی تنظیم تاجران کا کہنا ہے کہ پنجاب کے چند شہربند ہیں لیکن باقی پورا پاکستان کھلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے تاجروں سے لڑائی لڑنی ہے تو ہم تیار ہیں، پولیس کو مارکیٹوں میں گھسنے نہیں دیا جائے گا۔