پنجاب میں لاک ڈاؤن سخت؛ دکانوں کے نئے اوقات کار مقرر

Lockdown in Punjab

Lockdown in Punjab

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب میں کریانہ، گروسری اور جنرل اسٹورز صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گے۔

کورونا سے بچاؤ کے لئے پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کو مزید سخت کر دیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر میں کریانہ، گروسری اور جنرل اسٹورز کے نئے اوقات کار مقرر کر دئیے گئے ہیں جن پرعملدرآمد آج یکم اپریل سے شروع ہو گا۔

نئے اوقات کار کے مطابق جنرل اسٹورز، گروسری اور کریانے کی دکانیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گی، تاہم میڈیکل اسٹورز اور فارمیسی کو نئے اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے اوقات کار کا فیصلہ عوام کی صحت اور زندگی کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے، اور اس کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرتے رہیں گے۔