پنجاب میں وزرا کیلئے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی، کابینہ نے منظوری دیدی

Punjab Cabinet Meeting

Punjab Cabinet Meeting

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب کابینہ نے وزرا کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔

لاہور میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 16 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی جس میں کابینہ نےسہولت بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 430 روپے میں فراہم کرنے کی منظوری بھی دیدی۔

اجلاس میں اسپورٹس پالیسی کی بھی منظوری دی گئی جس میں کھلاڑیوں کیلئے انشورنس اسکیم بھی شامل ہوگی۔

کابینہ نےدریاؤں کی مینجمنٹ، ڈرینج سروسز، بہتر آبپاشی کیلئے پنجاب ایری گیشن، ڈرینج اور ریورز ایکٹ 2021 کی منظوری دی جب کہ پرائیویٹ سیکٹر میں یونیورسٹیز سے الحاق کے طریقہ کار کی منظوری بھی دی گئی جس کے تحت کالجز کے الحاق کی منظوری ایچ ای سی کے ضابطوں سے مشروط ہوگی جس سے کنٹریکٹ اور ری ایمپلائمنٹ میں ابہام کو بھی دور کیا جائے گا۔

کابینہ نے سی پی ائیرگن، سی او ٹو ائیرگن، سائلنسڈ ائیرگن کو وائلڈ لائف ترمیمی ایکٹ کے سیکشن 9 میں شامل کرنے کی منظوری دی جس کے تحت شکاری مخصوص ایئرگنزکو استعمال نہیں کرسکیں گے۔