پنجاب میں پولیو وائرس کے 2 نئے کیسز سامنے آ گئے

Polio Virus

Polio Virus

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب میں پولیو وائرس کے 2 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ پنجاب پولیو پروگرام کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی 2 بچیوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، دونوں بچیوں کے نمونے گزشتہ سال دسمبر میں لیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال پنجاب بھر میں پولیو کے 6 کیسز سامنے آئے تھے۔