پنجاب میں اسکالر شپ پروگرام کیلیے ایک ارب روپے مختص

Punjab Scholarship Program

Punjab Scholarship Program

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب کے ہونہار اور مستحق طلبا کے اسکالرشپ پروگرام کے لیے ایک ارب روپے مختص کر دیے گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار رحمت اللعالمین اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کریں گے جس کے تحت ہونہار اور مستحق طلبا کو اسکالر شپ فراہم کی جائیں گی۔

اسکالر شپ پروگرام کے حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ طلبا و طالبات آن لائن نظام کے تحت درخواست جمع کروا سکیں گے۔