پنجاب بھر میں اسکول عید تک بند رہیں گے، اعلامیہ جاری

School

School

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا کی صورتحال کے باعث پنجاب بھر میں اسکول 29 اپریل سے عید الفطر تک بند رہیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے محکمہ اسکولز ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو کورونا کی صورتحال کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 29 اپریل سے پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکول عید الفطر تک مکمل طور پر بند کر دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بھی ملک بھر میں ہونے والے تمام امتحانات جون تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔