وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد انتقال کر گئے، سیاستدانوں کا اظہار تعزیت

 Usman Buzdar

Usman Buzdar

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد بزدار انتقال کر گئے جس پر سیاستدانوں کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے والد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غم زدہ خاندان کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے والد محترم فتح محمد بزدار صاحب کی وفات کی افسوس ناک خبر ملی۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے سردار فتح محمد بزدار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔