قطر: اسرائیل کے ساتھ سمجھوتوں کا امن مرحلے میں کردار ادا کرنا ناممکن ہے

Shaykh Muhammad ibn 'Abd al-Rahman al-Thani

Shaykh Muhammad ibn ‘Abd al-Rahman al-Thani

دوحہ (اصل میڈیا ڈیسک) قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن مرحلے کا کوئی افق دکھائی نہیں دے رہا۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے سمجھوتوں کا بحران کے حل میں کوئی کردار دا کرنا ناممکن ہے۔

قطر میں ہر سال منعقد ہونے والے گلوبل سلامتی فورم اجلاسوں کے دوسرے دن کی نشست سے خطاب میں الثانی نے گذشتہ سال متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان کے اسرائیل کے ساتھ بحالی تعلقات کے سمجھوتوں کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ “امن مرحلے کا کوئی افق دکھائی نہیں دے رہا۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے طے پانے والے ابراہیم سمجھوتوں کا بحران کے حل میں کوئی کردار ادا کرنا ناممکن ہے”۔

الثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے قبضے کو فراموش نہیں کیا جانا چاہیے۔ اقتصادی تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف توجہ مرکوز کئے جانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گلوبل سلامتی فورم 2021 اجلاس کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو گئے ہیں۔ اس اجلاس کے وسیلے سے ہر سال دنیا کے مختلف علاقوں سے سیاست دانوں اور ماہرین ایک جگہ جمع ہوتے ہیں۔

رواں سال کے اجلاسوں کا مرکزی خیال ” کاروباری شراکت اور رقابت کے درمیان بین الاقوامی سلامتی: رقابت کی مشکلات اور شراکت کی توقعات ” ہے۔ فورم کا افتتاح قطر کے وزیر اعظم خالد بن خلیفہ الثانی نے کیا ہے۔