قطری وفد کی العلا اعلامیے پر عمل درآمد کے لیے قاہرہ آمد

Qatar and Egypt

Qatar and Egypt

قاہرہ (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی میزبانی میں پانچ جنوری کو ہونے والی خلیج سربراہ کانفرنس کے اعلامیے پر عمل درآمد کے لیے قطر کا ایک اعلیٰ سطحی وفد مصر کے ساتھ بات چیت کے لیے قاہرہ پہنچا ہے۔

قطری وفد کے دورہ قاہرہ کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اور دونوں ملکوں کے درمیان آنے والے برسوں میں مکمل تعلقات کے قیام پر بات چیت کرے گا۔

قطری وفد اپنے دورہ قاہرہ کے دوران مصری وزارت خارجہ کے عہدیداروں سے بھی بات چیت کرے گا تاکہ قاہرہ میں قطر کے سفارت خانے کو دوبارہ کھولا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصری اور قطری وفود کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ سفارتی تعلقات کی بحالی، مصری وفد کے دورہ قطر کے حوالے سے انتظامات اور دونوں ملکوں کے درمیان حل طلب مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔

خیال رہے کہ پانچ جنوری 2021ء کو سعودی عرب کے شہر العلا میں خلیج تعاون کونسل کا سربراہ اجلاس منعقد ہوا تھا جس کے آخر میں جارہ کردہ اعلامیے میں‌ خلیجی ممالک کے درمیان مصالحت اور قطر کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔