قائداعظم محمد علی جناح کا یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

Quaid-e-Azam

Quaid-e-Azam

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) قائد اعظم محمد علی جناح کا 73واں یوم وفات آج انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے۔

برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کے نجات دہندہ،بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

شہر کی بندرگاہ کے قریب واقع وزیر مینشن نامی عمارت میں 1876 کوجناح بھائی پونجا کے گھرآنکھ کھولنے والے محمد علی جناح آنے والے برسوں میں مسلمانان ہند کے میر کارواں بن گئے اور عرصہ دراز سے استحصال میں پھنسی قوم کو اپنی سیاسی بصیرت کی وجہ سے الگ مملکت کی شناخت دی۔

محققین اور تاریخ دانوں کے مطابق برصغیر میں ایک آزاد مسلم ریاست کے قیام کا وہ دیرینہ خواب جو اسلامیان ہند گذشتہ دو صدیوں سے دیکھتے چلے آرہے تھے 14 اگست کو شرمندہ تعبیر ہوا۔