SSBْ قائداعظم 21ویں سندھ کراٹے چمپئن شپ کا ٹائٹل کراچی گرین کے نام

 SSB Quaid e Azam 21st Karate Championship

SSB Quaid e Azam 21st Karate Championship

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر حکومت سندھ کے تعاون سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کراٹے ڈو پاکستان کے ہیڈ کوارٹر جمنازیم ہال ککری گرائونڈ لیاری کراچی پر منعقدہ ” SSBقائد اعظم 21ویں سندھ کراٹے چمپئن شپ2020ء “کا ٹائٹل کراچی گرین نے جیت لیا جبکہ سانگھڑ نے دوسری اور سکھر نے تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔چمپئن شپ میں سندھ بھر کے کراٹیکا نے حصہ لیکر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،چمپئن شپ کا افتتاح سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے صدراورSOAکے نائب صدر سینسی نسیم قریشی نے کیا اس موقع پر انہوںنے کہاکہ قومی کراٹیکانے اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا پرچم سربلند کیا ہے ہمارے نوجوانوں میں کھیل سمیت ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے اگر ہم اُن کی بہتر نگہداشت اور سرپرستی کریں تو ہمارے نوجوان تمام شعبوں میں دنیا میں اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منواسکتے ہیں۔چمپئن شپ میں انفرادی کاتا میں کراچی گرین کے حمزہ عبداللہ نے گولڈ ،کراچی وائٹ کے شرجیل صدیقی نے سلور اور سکھر کے عبدالجبار اور سانگھڑ کے محمد فاروق نے برائونز میڈل حاصل کی۔

ٹیم کاتا میںکراچی گرین نے گولڈ ،سانگھڑ نے سلور اورکراچی وائٹ اور لاڑکانہ نے برائونز میڈل حاصل کی ، انفرادی کمیتے 40kgمیں سکھر کے کبیر خان نے گولڈ ،کراچی وائٹ ے شاہیر نا نا نے سلور اور سانگھڑ کے محمد رمضان اور راچی گرین کے صافیل سہیل نے برائونز میڈل حاصل کی ،45kgمیں کراچی گرین کے فاضل خان نے گولڈ ،سانگھڑ ے دریاخان نے سلور اور سکھر کے منشر ،کراچی وائٹ کے عبدالجبار نے برائونز میڈل حاصل کی ،50kgمیں میر پور خاصل کے معاز نے گولڈ ،سانگھڑ کے محمد حسینن لغاری نے سلور اور سکھر کے محمد آصف اور کراچی گرین کے جواد اقبال نے برائونز،55kgمیں کراچی گرین کے سعید علی خان نے گولڈ ،کراچی وائٹ کے محمد زبیر نے سلور ،حیدر آباد کے عامر اور لاڑکانہ کے محمد نظیر نے برائونز ،60kgمیں کراچی گرین کے سید اعظم خان نے گولڈ ،سانگھڑ کے فاروق خان نے سلو اور کراچی وائٹ کے فراز شیخ اور لاڑکانہ کے علی جان نے برائونز 67kgمیں کراچی گرین کے عبدالجبار نے گولڈ ،سکھر کے عبدالغفار نے سلور اور سانگھڑ کے سعید نذیر ،کراچی وائٹ کے جنید عدنان نے برائونز 75kgمیں کراچی گرین کے فاروق خان نے گولڈ ،کراچی وائٹ کے راشد خان نے سلور اور سکھر کے تحسین اور شفیع سمون نے برائونز PLUS 75kgمیں کراچی گرین کے معیز علی نے گولڈ ،کراچی وائٹ کے محمد طاہر نے سلور سانگھڑ ے خبیب اور لاڑکانہ کے بشیر احمدنے برائنز جبکہ ٹیم کمیتے میں کراچی گرین نے گولڈ ،سانگھڑ نے سلور اور کراچی وائٹ اور میر پور خاص نے برائونز میڈل حاصل کرکے نمایاں رہیں ۔کراچی گرین نے 8گولڈ ،2برائونز میڈل اور 205پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ،سانگھڑ نے 5سلور اور 5برائونز اور 115پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور سکھر نے 5سلور اور 5برائونز میڈل اور 95پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی۔چمپئن شپ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب میں مہمان خصوصی چیئر مین نایاب ویلفیئر آرگنائزیشن محترمہ نایاب کمال نے سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر و نائب صدر SOAسینسی نسیم احمد قریشی ،،نائب صدر گسٹا ملک محمد خالد اعوان ،جنرل سیکریٹری گسٹا میر غلام علی بلوچ پیر سید بچل شاہ ،عبدالرحمن پنجہ کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔چمپئن شپ میں آرگنائزینگ سیکریٹری سینسی عبدالرحیم ،کوارڈینٹر محمد معین ڈھیڈھی ،جبکہ محبوب عالم ،واصف علی ،مبشر حسن ،کرامت اللہ خان ،سید شاہ نور حسین ،سید شاہ فیصل ،لیاقت علی ،شہباز خان ،جبران خان اور پرویز احمد نے ریفریز ،ججزاور ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیئے۔