کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Quetta Earthquake

Quetta Earthquake

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے صبح 7 بج کر 57 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلے سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشین، ہرنائی اور دیگر کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 38 کلومیٹر مغرب میں تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔