کوئٹہ میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

Quetta Blast

Quetta Blast

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) ڈفرن اسپتال کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔

کوئٹہ میں ڈفرن اسپتال کے قریب زور دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق میکانگی روڈ پر ہونے والے دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس کی آواز دور دور تک سنائی دی، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فورسز کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔