کوئٹہ میں خود کش دھماکے سے 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Quetta Suicide Blast

Quetta Suicide Blast

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر ہونے والے خود کش دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے شیخ زاید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا نشانہ پولیس اہلکار تھے، جائے وقوعہ سے تمام شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں۔