رابی پیر زادہ نے شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا

Rabbi Pirzada

Rabbi Pirzada

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی نازیبا اور غیراخلاقی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔

گلوکارہ رابی پیرزادہ دوسروں پرتنقید کرنے کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں لیکن گزشتہ ہفتے گلوکارہ کی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گئی تھیں۔

رابی پیرزادہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے موقف کا مداحوں کی جانب سے انتظار کیا جارہا تھا ۔ گلوکارہ نے ٹوئٹر کے ذریعے کہا تھا کہ جوبندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔

اب گلوکارہ نے ٹوئٹرپرہی شوبزسے کنارہ کشی اختیارکرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ “میں رابی پیرذادہ شوبزسے کنارہ کشی اختیارکرتی ہوں ۔ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کومعاف کرے اورمیرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے.”

رابی پیرزادہ نے اپنی ٹوئٹ کے آخرمیں قرانی آیت بھی لکھی کہ عزت اور ذلت دینے والا صرف اللہ ہی ہے۔