اظہر سکن سنٹر بھمبھر روڈ گجرات پر سر ساگر سنگیت، پنجابی ادبی سنگت گجرات کی تنظیم سچ کے تحت سہ ماہی محفل کا انعقاد کیا گیا

گجرات (سکندر ریاض چوہان) سولہ ستمبر دو ہزار 17 کو اظہر سکن سنٹر بھمبھر روڈ گجرات پر سر ساگر سنگیت، پنجابی ادبی سنگت گجرات کی تنظیم سچ کے تحت سہ ماہی محفل کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر اظہر چوہدری نے کی جبکہ مہمانان اعزاز میں ڈاکٹر باسط راٹھور،چوہدری سکندر علی گمٹی اورچوہدری حماد نجیب ایڈووکیٹ تھے۔یہ تقریب گجرات کے معروف شاعر،گیت کار اور کلاسیکل موسیقی پر عبور رکھنے والے پیر سید عارف شاہ کے نام کی گئی جس میں ان کے شاگردوں نے بھی شرکت کی۔تقریب کا آغازتلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت سید حسن اختر نے حاصل کی ۔پروگرام کے کمپئیر خرم صادق چوہدری ایڈووکیٹ جنرل سیکریٹری سچ نے پروگرام کے حوالے سےحاضرین کو آگاہی دی۔اس موقع پر مقررین جن میں ڈاکٹر اظہر چوہدری،ڈاکٹر باسط راٹھور، ڈاکٹر وسیم گردیزی اور چوہدری سلیم رضا ٹھاکر نے اپنے خیالات کااظہار کیا جس میں انھوں نے پنجابی ادب اور پنجابی ثقافت،معاشرت اور پنجابی کے شعرائےکرام کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔اس موقع پر گورمکھی کی کلاسز میں تعلیم دینے والے عظمت اللہ وڑائچ کی خدمات کو سراہاگیا اور ان کی پنجابی کی خدمت اور گورمکھی زبان کی تعلیم دینے کی کاوشوں کا ذکرکیاگیا اور انو خصوصی کارکردگی کی شیلڈ دی گئی جبکہ سلیم رضاٹھاکر اور لوکل گورنمنٹ کے نمائندے کو بھی یادگاری شیلڈیں دی گئی۔تقریب کے دوسر حصے میں محفل موسیقی رکھی گئی جس میں سید واثق شاہ،راجو شاہ،واجد علی خاں،منیر نذر سجاد،چوہدری شبیر چوہدری سکندر علی گمٹی،شہزاد شہزادہ،ڈاکٹر اظہر علی چوہدری اور دیگر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا رات گئے ک جاری رہنے والی اس تقرین میں حاضرین کی بڑی تعداد مدعو تھی۔

Mehfil

Mehfil

Mehfil

Mehfil

Mehfil

Mehfil

Mehfil

Mehfil

Mehfil

Mehfil

Mehfil

Mehfil

Mehfil

Mehfil

Mehfil

Mehfil

Mehfil

Mehfil

Mehfil

Mehfil