راحت فتح علی خان نے آسٹریلیا میں بھی اپنی دھاک بٹھا دی، مداح جھوم اٹھے

 Rahat Fateh Ali Khan

Rahat Fateh Ali Khan

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کے لیجنڈ گلوکار راحت فتح علی خان نے آسٹریلیا میں اپنی آواز کا جادو جگا کر مداحوں کی خوب داد سمیٹی۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکار و قوال راحت فتح علی خان دنیا میں اپنی آوازکا جادو جگا کر مداحوں کو محظوظ کرتے ہیں۔

گلوکار کے مداح دنیا بھرمیں موجود ہیں جو ان کی لائیو پرفارمنس کو ترستے ہیں۔ گزشتہ روز گلوکار نے آسٹریلوی شہر میلبورن میں “می مائی سیلف اینڈ آئی ورلڈ ٹوور 2019″ کے نام سے میوزیکل شو کے دوران مداحوں کو خوب محظوظ کیا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئیں۔

اس سے قبل گلوکار نے آسٹریلوی شہر برسبین اورسڈنی میں بھی لائیو پرفارمنس دے کر مداحوں کے خوب دل جیتے۔

دوسری جانب گلوکاررواں ہفتے سے شروع ہونے والے امریکا اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں “می مائی سیلف اینڈ آئی ورلڈ ٹوور2019″ کے تحت ہی میوزیکل شوز کا بھی حصہ ہوں گے۔