راحت فتح علی خان کا نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین

Rahat Fateh Ali Khan

Rahat Fateh Ali Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مایہ ناز گلوکار و قوال راحت فتح علی خان نے اپنے استاد اور عالمی شہرت یافتہ نصرت فتح علی خان کو بہترین انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

نصرت فتح علی خان کے پڑھے ہوئے متعدد کلاموں، غزلوں اور گیتوں کو ان کے شاگرد اور بھتیجے راحت فتح علی خان اپنی آواز میں پڑھا اورگایا بھی ہے جسے مداحوں نے ہمیشہ پسند ہی کیا۔

اس بار بھی راحت فتح علی خان نے اپنے استاد نصرت فتح خان کو بہترین انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بے انتہا مقبول قوالی ’سانسوں کی مالا‘ کو گا کرایک بار پھر مداحوں کو خوش کردیا۔

اس متعلق راحت فتح علی خان نے کہا کہ سانسوں کی مالا قوالی ان کے لے دل سے بہت قریب ہے اوراس بارمیں نے اسے فیوژن ٹریک میں پیش کیا ہے۔ راحت فتح علی خان نے کہا کہ میں قوالی اپنی آواز میں ریلیز کرکے استاد نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ مقبول قوالی سانسوں کی مالا ایک صوفی ٹریک ہے جسے پہلی بار1979 میں استاد نصرت فتح علی خان نے گایا تھا۔