ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کی جائیں: وزیراعظم

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گھوٹکی میں آج صبح خوفناک ٹرین حادثے میں مسافروں کی موت ہوگئی جس پر بہت دکھی ہوں۔

وزیراعظم نے وزیر ریلوے اعظم سواتی کو جائے وقوعہ پر پہنچنے اور زخمیوں کی طبی امداد کو یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے جب کہ وزیر ریلوے کو جاں بحق افراد کے لواحقین کی امداد کرنے کا بھی کہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کی جائیں۔