ریلوے نے فیض احمد فیض کے نام سے مسافر ٹرین کا افتتاح کر دیا

Train

Train

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان ریلوے نے فیض احمد فیض کے نام سے نئی مسافر ٹرین کا افتتاح کر دیا۔

لاہور ریلوے اسٹیشن پر فیض احمد فیض ٹرین کا افتتاح ڈی ایس ریلوے ناصر خلیلی نے کیا۔

ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا کہ ٹرین 7 اکانومی کلاس کوچزپر مشتمل ہو گی۔

پاکستان ریلوے کے مطابق یہ ٹرین لاہور اورنارووال کے درمیان چلائی جائے گی جو روزانہ شام سوا 7 بجے لاہور سے چل کررات 9 بج کر 40 منٹ پرنارووال پہنچا کرے گی، نارووال سے ٹرین صبح ساڑھے 5 بجے روانہ ہوگی اور7 بج کر 55 منٹ پرلاہور پہنچا کرے گی۔