راکھی ساونت ’حجاب‘ پہن کر کیوں گھومنے لگیں؟

Rakhi Sawant

Rakhi Sawant

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کی ‘حجاب’ پہن کر جم آنے کی ویڈیوز سامنے آگئیں۔

راکھی ساونت تنازعات کے باعث شہرت رکھتی ہیں اور آئے روز اپنے بیانات اور حرکتوں کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

گزشتہ روز بھی اداکارہ کی ممبئی میں حجاب اورعبایا پہن کر گھومنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

راکھی ساونت حجاب پہن کر جم پہنچی تھیں جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں حجاب پہننے کی وجہ بھی بتائی۔

اداکارہ کا کہنا تھاکہ یہ حجاب ان کی دوست نے تحفے میں دیا اور یہ پہن کر جم آئی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جم کے کپڑے پہنے ہیں تو اس پر عبایا پہن کر گھر سے نکلی ہوں۔