رمضان آ گیا

Ramadan

Ramadan

رمضان آ گیا رمضان آگیا

رمضان آ گیا رمضان آگیا

مہمان آگیا مہمان آگیا

رمضان آگیا رمضان آگیا

دیکھا جو چاند چل دیئےتراویح کے لیئے

سحری کے انتظام اور تسبیح کے لیئے

سارے مہینوں کا سلطان آگیا

رمضان آگیا رمضان آگیا

ہاتھوں کو کھول کیجیئے خیرات دوستو

اس میں چھپی ہے راہ نجات دوستو

سچا بنانے ہم کو مسلمان آگیا

رمضان آگیا رمضان آگیا

فطرانے اور ذکواتہ ادا کیجیئے جناب

اللہ کا حق ہےبندوں کو وہ دیجیئے جناب

کرنے کو مشکلیں آسان آ گیا

رمضان آگیا رمضان آگیا

اپنے پڑوسیوں کی خبر لیجیئے حضور

احکام خدا کا ہی اثر لیجیئے حضور

ممتاز ہونے سب پہ مہربان آ گیا

رمضان آ گیا رمضان آ گیا ….

کلام : ممتاز ملک ۔پیرس