ممتاز مذہبی و روحانی شخصیت پیر طریقت مولانا پیر عبد الغفور قادری رحمة اللہ علیہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Funeral Prayer

Funeral Prayer

گجرات: ممتاز مذہبی و روحانی شخصیت پیر طریقت مولانا پیر عبد الغفور قادری رحمة اللہ علیہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ قادریہ غفوریہ بغداد نگر شریف جلالپور جٹاں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ جس میں علمائے کرام مشائخ عظام سمیت ہزروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری نے پڑھایا اور اجتماعی دعا کروائی۔ جبکہ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کئی گھنٹے تک مرحوم کا اخری دیدار کرتے رہے۔

اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادگان مولانا پیر امتیاز قادری، مولانا پیر افتخار قادری، مولانا پیر اقتدار قادری ودیگر کے ساتھ اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔ نماز جنازہ میں پیر سید منور حسین شاہ بخاری، مولانا مظفر حسین طیب، علامہ محمد عظیم قادری، علامہ حنیف طاہر قادری سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ مرحوم کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اللہ کریم کے حضور دعا گو ہیں اللہ کریم انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا ہو۔ آمین